جہانگیر ترین نے بی این پی مینگل کے تحفظات دور نہ ہونے کی خبر کی تردید کی ہے ،بابر یوسفزئی

پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ، ترجمان تحریک انصاف بلوچستان

ہفتہ 6 اپریل 2019 16:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے بی این پی مینگل کے تحفظات دور نہ ھونے کی خبر کی تردید کی ہے ،پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ، یہاں جاری اپنے ایک بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ جہانگیر ترین سردار اختر مینگل سے معذرت کرنے اور انکے مطالبات پر عمل نہ ہونے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی کسی سے اس حوالے سے بات میں تحفظات کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات ، نیوز چینلز خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں تاکہ کسی قسم کا ابہام یا غلط فہمی پیدا نہ ہو۔