پی آئی ٹی بی پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے 17ہسپتالوں میں جدید انفارمیشن سسٹم لاگو کرے گا، اظفر منظور

پی آئی ٹی بی اس سے قبل 28سرکاری ہسپتالوں میں ایسا ہی جدید سسٹم لاگو کر چکا ہے‘ پی آئی ٹی بی ‘ شوکت خانم اورپنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 8 اپریل 2019 20:11

پی آئی ٹی بی پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے 17ہسپتالوں میں جدید انفارمیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2019ء) پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ ‘ شوکت خانم ہسپتال اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے درمیان گزشتہ روز ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت پی آئی ٹی بی پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے سترہ ہسپتالوں میں شوکت خانم کا جدید ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لاگو کرے گا جس سے پنجاب سوشل سکیورٹی کے 10لاکھ کارکنان اور ان کے 61لاکھ لواحقین کو علاج کی جدید سہولیات حاصل ہوں گی۔



ایم او یو پر کمشنر پیسی ثاقب منان ‘ سی ای او شوکت خانم فیصل سلطان اور چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورنے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

پہلا سسٹم رحمتہ للعالمین انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سوشل سکیورٹی ہسپتال میں لگایا جائے گا۔

شوکت خانم یہ سسٹم پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کو مفت مہیا کرے گا۔ صوبائی وزیرمحنت انصر مجید کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کی مدد سے تمام اداروں میں آٹومیشن لا رہے ہیں۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورنے کہا کہ پی آئی ٹی بی اس سے قبل بھی پنجاب کے 28سرکاری ہسپتالوں میں ایسا ہی جدید سسٹم لاگو کر چکا ہے۔

اس سسٹم کی بدولت مریض کے ہسپتال داخلے اور علاج کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ او ر ایک کلک پر میسر ہو گا۔ ہسپتال میں مریضوں کو ٹوکن بھی کمپیوٹزائزڈ جاری ہو گا جس سے رش کو سنبھالنا آسان ہو گا اور شفافیت آئے گی۔ مریضوں کی بیماریوں اور ان کے علاج سے متعلق حاصل شدہ ڈیٹا پالیسی سازی ‘ تحقیق اور فیصلہ سازی میں کام آئے گا۔

متعلقہ عنوان :