پرویز خٹک سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

پاکستان اور تاجکستان کا دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

منگل 9 اپریل 2019 23:46

پرویز خٹک سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) پاکستان اور تاجکستان نے دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔ منگل کو تاجکستان کے وزیر دفاع جنرل شیر علی میرزو نے دورہ وزارت دفاع کا دورہ کیا وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے تاجکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر دفاع نے کہاکہ علاقائی امن کیلئے تاجک کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے ۔