پاکستان میں ٹیکسلا اور موہنجو ڈرو جیسے تاریخی مقامات پر تھائی لینڈ کے سیاح بڑی تعداد میں وزٹ کرسکتے ہیں، تھائی لینڈ قونصل جنرل

پاکستان کی نئی ویزا پالیسی زیادہ تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے،وونوں ممالک کے درمیان تجارت بھی بڑھنی چاہئیں ، عارف سلیمان

بدھ 10 اپریل 2019 00:01

․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2019ء) کراچی میں تعینات تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاتری چو واچٹا نے کہا ہے کہپاکستان میں ٹیکسلا اور موینجو ڈرو جیسے تاریخی مقامات ہیں،جہاں تھائی لینڈ کے سیاح بڑی تعداد میں ویزٹ کرسکتے ہیں،وہ بیچ لگژری ہوٹل میں منعقدہ تھائی فوڈ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر آواری ہوٹل گروپ کے کو آپریٹو ڈائریکٹر و جنرل منیجر بیچ لگژری ہوٹل عظیم قریشی اور عارف سلیمان نے بھی میڈیا سے بات چیت کی ،تقریب میں چین،فرانس،روس ،بنگلہ دیش ،سری لنکا ودیگرملکوں کے سفارت کاروں کے علاوہ ائیر لائینز کے نمائندوں اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی،تھائی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ انہیں کراچی میں تعینات ہوئے 5 ماہ ہوئے ہیں،وہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت بڑھانے کی کوشش کرہے ہیں،فوڈ فیسٹویل اس سلسلے کی کڑی ہے ،آج یہاں تھائی شیف اور ڈانسر گروپ موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ پاکستانی لوگ تھائی کھانوں کو پسند کریں گے،جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ آواری ہوٹل گروپ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی بھرپور کوشش کررہا ہے ،تھائی فوڈ فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ اسے تھائی شیف اور بیچ لگژری کی مینجمنٹ نے ملکر ڈیزائن کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی کانفرنس میں بھی سیاحتی مقامات کو بھی ترقی دینے کی بات کی گئی تھی،آواری روپ کی جانب سے سے ملتان،مری ودیگر علاقوں میں نئے ہوٹل کھولنے کا سلسلہ جاری ہے،انہوں نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول کلر فل ایونٹ ہے جس میں مہمان آکر مختلف ڈیشنز سے لطف اندوز ہوںگے،عارف سلیمان نے کہا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ پاکستانیوں کو تھائی لینڈ کا ویزا جاری کیا گیا،انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے پاکستا ن کی معیشت میں بہتری آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی ویزا پالیسی زیادہ تعداد میں سیاح پاکستان آئیں گے،وونوں ملکوں کے درمیان تجارت بھی بڑھنی چاہئیں اور تجارتی وفود کے تبادلے زیادہ ہونے چاہئے۔