بھکر، میلوں کے انعقاد سے عوام کو معیاری اورسستی تفریح میسر آتی ہے،ظفر اقبال شیخ

‘جب کہ علاقائی ثقافت کو اجاگر کر نے کیسا تھ ساتھ عوام میں قومی یکجہتی اور آپسی روابط کو بھی استحکام ملتا ہے،کمشنر سرگودہا ڈویژن

بدھ 10 اپریل 2019 23:25

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے کہا ہے کہ میلوں کے انعقاد سے عوام کو معیاری اورسستی تفریح میسر آتی ہے جب کہ علاقائی ثقافت کو اجاگر کر نے کیسا تھ ساتھ عوام میں قومی یکجہتی اور آپسی روابط کو بھی استحکام ملتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آر پی او سر گودہا سید خرم علی شاہ کے ہمراہ دورہ بھکر کے موقع پر میلہ گرائو نڈ میں ضلع کو نسل بھکر کے زیر اہتما م منعقدہ میلہ جشن بہاراں کے تیسرے روز کے تفریحی ایونٹس کی تقریب میں بحیثیت مہما ن خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک امیر محمد خان ،ایم این اے محمد ثنا ء اللہ خان مستی خیل ، ایم پی اے سعید اکبرخان نوانی ، ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ڈی پی او شائستہ ندیم ، چئیر مین ضلع کو نسل احمد نوا ز خان نوانی ،سابق ضلع نا ظم حمید اکبر خان نوا نی ، اے ڈی سی ریو نیو عابد حسین بھٹی اور ضلعی انتظا میہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر سر گودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میلو ں کے انعقاد سے تفریحی سر گرمیوں اور ثقافتی اقدار کو فروغ ملتا ہے اور معا شرے میں مثبت اور تعمیری طرز فکر کو ترویج حا صل ہو تی ہے ۔انہو ں نے چار روزہ میلہ جشن بہاراں کے انعقاد کو ضلع کو نسل اور ضلعی انتظا میہ کی عمدہ مشتر کہ کاوش قرار دیا اور کہا کہ میلے کے انعقاد سے ضلع بھکر کے عوام کو عمدہ ترین اور سستی تفریح مقا می سطح پر میسر آ ئی ہے جس پر ضلع کو نسل بھکر کایہ اقدام قابل ستائش ہے ۔

انہو ں نے میلہ جشن بہاراں کے احسن انعقاد کے لئے ضلعی انتظا میہ کی معاونت کو بھی سراہا ۔کمشنر سر گودہا ڈویژن اور آر پی او سر گودہا نے میلہ جشن بہاراں کے تیسرے روز کے ثقافتی و تفریحی ایونٹس کو گہری دلچسپی سے دیکھا اور ان کے معیار کو عمدہ قرار دیا ۔ان ایو eنٹس میں ہارس ڈانس،نیزہ بازی کے مظا ہرے و دیگر مقا بلہ جات، لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتما م اعلیٰ نسل کے جا نوروں اور لائیوسٹاک موبائل ٹریننگ بس کی نمائش بطور خاص قابل ذکرہیں ۔