سلمان خان کو ایک اور مشکل کا سامنا

بالی وڈ بھائی کو دبنگ تھری فلم کے سیٹ ہٹانے کا نوٹس تھما دیا گیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 11 اپریل 2019 06:42

سلمان خان کو ایک اور مشکل کا سامنا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل2019ء) سلو بھائی نے بھی کیا قسمت پائی ہے۔ایک طرف انڈیا کے عوام ہیں جو انہیں جی جان سے چاہتے اور ان کی راہ میں پلکیں بچھائے نظر آتے ہیں جس کی جھلک ہمیں اس وقت نظر آتی ہے جب وہ آﺅٹ ڈور شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں۔سلمان خان جس بھی علاقے میں شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں تو عوام کا ایک جم غفیر ان کے گرد اکٹھا ہو جاتا ہے۔

یہ عوام کی ان سے محبت کا ثبوت ہے مگر دوسری طرف انڈیا کی عدالتیں اور بوو¿یوروکریسی آئے روزانہیں تنگ کرتی رہتی ہے۔گزشتہ دنوں سلمان خان کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کی جانب سے نوٹس دیا گیا کہ سلمان کی فلم ”دبنگ تھری“کے دو سیٹ جو کہ مدھیہ پردیش کے علاقے میں موجود جل محل میں تیار کیے گئے ہی وہ ہٹا دیے جائیں۔افسران کا کہنا تھا کہ یہ محل اور آثار قدیمہ کی توہین ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے نوٹس پیریڈ کے اندر ہی یہ سیٹ ہٹا لیے جائیں وگرنہ آپ کی فلم کی شوٹنگ کا لائسنس بھی کینسل کر دیا جائے گا۔سلمان خان کے لیے مصیبت بن چکی ہے کیونکہ اس محل کے پس منظر میں وہ سکرپٹ میں لکھ چکے ہیں جو کہ فلم کا حصہ ہے۔اب نئے سرے سے سیٹ تیار کرنا اور فلم کا سکرپٹ بھی تبدیل کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے۔سلمان خان کو پہلی بار نوٹس نہیں ملا بلکہ کئی بار انہیں مختلف اضلاع میں شوٹنگ کے حوالے سے نوٹس ملتے رہے ہیں جبکہ وہ ہرن کے شکار کا کیس بھی عدالت میں لڑ رہے ہیں جس کی سزا بھی انہی دی گئی تھی اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی۔

اس وقت سلمان خان اپنی فلم دبنگ تھری کی شوٹگ میں مصروف ہیںجس کے ڈائریکٹر پربھودیوا ہیں اور پروڈیوسر ارباز خان ہیں۔فلم میں سلمان خان کی ساتھی اداارہ کترینہ کیف ہیں جو کہ ان کے ساتھ بھارت فلم میں بھی اداکاری کر رہی ہیں۔یہ فلم رواں برس سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔