Live Updates

پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، غلام سرور خان

وزیراعظم کی زیر قیادت پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، یو اے ای کی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے گفتگو

جمعرات 11 اپریل 2019 23:44

پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) متحدہ عرب امارات کی مبادلہ پٹرولیم کمپنی کی پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی.پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، یہ بات وفاقی وزیر پٹرولیم,غلام سرور خان نے بروز جمعرات متحدہ عرب امارات کی تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے سے منسلک مبادلہ پیٹرولیم کے چیف ایگزیکٹیو مصباح الکابی سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر پاکستان کے متحدہ عرب امارات کے سفیر عیسی عبداللہ الباشا النوامی بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈاؤن سٹریم آیل ریفائننگ اور مارکیٹنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے،جہاں آئل مارکیٹنگ اور سٹوریج نیٹ ورک کو وسعت دینے کی ضرورت ہے،مبادلہ پیٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو نے حکومت کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی متمنی کمپنیوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبادلہ پٹرولیم پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی متمنی ہے اور اپنا آپریشن کو وسعت دینا چاہتی ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو مبادلہ نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو پارکو کوسٹلہو ریفاینری کے قیام سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا.انہوں نے کہا کہ پارکو ریفائنری دو لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ آیل ریفاین کرنے کی حامل ہوگی۔دریں اثناء مبادلہ پیٹرولیم ایل این جیو بزنس کے ساتھ ساتھ ساحل اور سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے نئے بلاکس میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے مبادلہ کمپنی کیپاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں قابل ذکر اضافہ قرار دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات