الیکشن ٹریبونل سکھر میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کی عدم حاضری پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعرات 11 اپریل 2019 23:47

سکھر۔ 11اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) الیکشن ٹریبونل سکھر میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی،الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شفیع صدیقی نے ممبر قومی اسمبلی نعمان اسلام کی عدم حاضری پر ان پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، جبکہ سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی گئی،عام انتخابات میں سکھر کے حلقہ سے قومی اسمبلی کی نشست پر نعمان اسلام شیخ کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مبین جتوئی نے نعمان اسلام شیخ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا ہے، نعمان اسلام شیخ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 207 سے ممبر قومی اسمبلی کامیاب ہوئے تھے۔