لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے دل کے آپریشن بندکردئیے گئے، انتظامیہ نے ڈاکٹرز کوآگاہ کر دیا

پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے، عارضہ قلب کے شعبہ کیلئے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں ،ترجمان ایل آر ایچ

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کے دل کے آپریشن بندکردئیے گئے، ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمیں مریضوں کے دل کے آپریشن بندکردئیے گئے،اس حوالے سے ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا کہ مریضوں کی جان کی حفاظت کیلیے فی الحال آپریشنزنہ کیے جائیں،کارڈیک وارڈ میں موجود مشینیں بھی خراب ہوچکی ہیں،ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹرز کے آلات کے مطالبے پر آپریشن روکے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کے باعث ماہانہ 15 سے 18 مریض متاثر ہونگے،ترجمان ایل آر ایچ عاصم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندی کا مقصد مریضوں کی زندگی کی حفاظت یقینی بنانا ہے، عارضہ قلب کے شعبہ کیلئے ضروری آلات کا جائزہ لے رہے ہیں ،ضروری مشینری اور آلات جلد فراہم کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :