Live Updates

آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے

آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی، دونوں رہنماؤں میں نوازشریف ملاقات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 13 اپریل 2019 18:59

آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2019ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف زرداری سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے، آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی، فضل الرحمن کچھ روز قبل ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر گھر آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کے گھرجا کر ان کی عیادت کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں ون آن ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور سابق وزیراعظم نوازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے اس سے قبل مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی۔ جس میں حکومت کیخلاف ملین مارچ اور اپوزیشن اتحاد پر بات چیت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن کا نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ملین مارچ کی تیاری ہوچکی، ملین مارچ کیلئے تمام جماعتوں کا ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا باقی ہے، جلد آصف زرداری سے بھی ملاقات کروں گا، نوازشریف کا موڈ اچھا تھا، ملاقات میں بات چیت پراطمینان ہے،عمران خان ہمارے نہیں اپنے خاتمے کا سوچیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورتحال سنگین ہوگئی ہے، اپوزیشن کے ملین مارچ کی تیاری ہوگئی ہے، بس اپوزیشن جماعتوں کا ایک نکتے پر اکٹھا ہونا باقی ہے۔ ملک میں الیکشن جعلی ہوئے، حکومت کے لوگوں کی اکثریت جعلی ہے، ہمارا وزیراعظم بھی جعلی اور خلائی مخلوق سے آیا، بلکہ ہم پرمسلط کردہ وزیراعظم ہے۔ ایسے لوگ جو پاکستان کے نظریے، حالات اور معیشت سے واقفیت نہ رکھتے ہوں اور ملک کو ان کے حوالے کردیا جائے توپھر اندازہ لگائیں ملک کس طرف جائے گا؟ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے ، نیب کو برے طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے۔

نیب سے انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے، نیب کے حوالے سے سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی کوئی حکومت نہیں ہے، دیکھنا ہے کہ ان کے پیچھے ادارے عمران خان کو کب تک کھینچتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات