کوئٹہ ،دھماکے کے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوا دئیے گئے

ہزار گنجی میں کرائم سین کی جیو فینسنگ بھی کی جائیگی، نادرا سے بھی مدد لی جارہی ہے ،سی ٹی ڈی

اتوار 14 اپریل 2019 13:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2019ء) ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے کیلئے بھجوا دیے گئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این کیلئے بھجوائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جارہی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں کرائم سین کی جیو فینسنگ بھی کی جائیگی۔یاد رہے کہ جمعہ کو ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خود کش دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار اور دو بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔