چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اقبال چودھری اور دیگر ارکان کو مبارکباد

پیر 15 اپریل 2019 17:38

چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی لاہور فوٹو جرنلسٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اقبال چودھری، نائب صدر صداقت مغل، جنرل سیکرٹری پرویزالطاف، خزانچی طارق حسن، سیکرٹری عمر فاروق اور گورننگ باڈی کے دیگر ارکان کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہرکی کہ ماضی کی طرح نومنتخب ارکان اپنی اعلیٰ صحافتی کارکردگی کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔