بولان کے علاقے بی بی نانی میں سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے بچوں سمیت6افراد کو ایف سی اور انتظامیہ نے بحفاظت ریسکیو کرلیا

پیر 15 اپریل 2019 18:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) بولان کے علاقے بی بی نانی میں سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے بچوں سمیت6افراد کو ایف سی اور انتظامیہ نے بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز درہ بولان میں بی بی نانی کے مقام پر سیلابی ریلے میں بچوں سمیت ایک فیملی کے 6افراد پھنس گئے تھے جس کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی کچھی سلطان بگٹی اور کمانڈنٹ فرنٹیر کور سبی سکاؤٹس کرنل وقار چوہدری اور ونگ کمانڈ مچھ لیفٹیننٹ کرنل اجمل کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ایف سی اہلکار رات گئے ریلے میں پھنسے ہوئے افراد تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تاہم پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے انہیں رات وہاں سے نہیں نکالا جاسکا تاہم پیر کی صبح پانی کا بہاؤ کم ہونے پر بچوں سمیت6افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :