Live Updates

حکومت ناکام ہو چکی ہے،اب بدنام ہو رہی ہے، ریحام خان

وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کی حکومت پر ایک بار پھر تنقید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 15 اپریل 2019 19:41

حکومت ناکام ہو چکی ہے،اب بدنام ہو رہی ہے، ریحام خان
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ایک بار پھر اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ حکومت سونامی کی طرح آنے کے بعد ناکام ہو گئی اور اب صرف بدنام ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ رہی ہیں انہوں نے جنوری 2015میں عمران خان سے شادی کی تھی لیکن اکتوبر 2015میں ان کی علیحدگی ہو گئی اس کے بعد ریحام خان نے ایک کتاب بھی لکھی جس مین انہوں نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی اور ان پر بہت سے الزام بھی لگائے جن کے بارے میں عمران خان نے کبھی تبصرہ نہیں کیا تاہم ریحام خان اکثر پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتی رہتی ہیں اور اب بھی انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب بس بدنام ہو رہی ہے۔

 


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات