الیکشن2020: ٹرمپ نے 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں 3 کروڑ ڈالرجمع کر لیی

پیر 15 اپریل 2019 20:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نی2020 کا الیکشن لڑنے کیلئے 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں 3 کروڑ ڈالر کے فنڈز جمع کر لیے ہیں۔امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر برنی سینڈرز اور کمالاحارث نے 2019 کی پہلی سہہ ماہی میں بالترتیب ایک کروڑ 82 اور ایک کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر جمع کیے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مجموعی طور پر 2020 کے الیکشن کیلئے 4 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد پیسے جمع کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے 2020 میں دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وہ فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں ٹرمپ کی پارٹی ریپبلکن نے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کر کے ڈیموکریٹک پارٹی کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں رپبلکن پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت ملی تھی تاہم ان کی حریف ڈیموکریٹک پارٹی کو ایوان نمائندگان میں آٹھ سال بعد اکثریت حاصل ہوئی تھی۔ وسط مدتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کو اپنے ایجنڈے پرعمل درآمد کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے کو 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخاب کیلئے ’ریفرینڈم‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہی