اٹک، سکول کی بلڈنگ کے مالک کے بیٹے نے دھونس دھاندلی سے بلڈنگ خالی نہ کرنے پر 35 مسلح افراد کی مدد سے رات کی تاریکی میں سکول کی بلڈنگ پر حملہ

سکول میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر ، توڑ پھوڑ کر کباڑ بنا دیا ، سکول میں موجود نقد رقم ، ڈی وی آر کیمرے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ رنگو نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

پیر 15 اپریل 2019 21:36

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) سکول کی بلڈنگ کے مالک کے بیٹے نے دھونس دھاندلی سے بلڈنگ خالی نہ کرنے پر 35 مسلح افراد کی مدد سے رات کی تاریکی میں سکول کی بلڈنگ پر حملہ کر کے سکول میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر ، توڑ پھوڑ کر کباڑ بنا دیا ، سکول میں موجود نقد رقم ، ڈی وی آر کیمرے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے پولیس تھانہ رنگو نے رپٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو میں بشارت حسین ولد محمد سلیمان نے تحریری درخواست دی ہے کہ وہ اٹک کے محلہ مہر پورہ شرقی کے رہائشی ہیں اور انہوں نے ویسہ گائوں میں چھچھ ویلی پبلک ہائی سکول افضل ولد عظیم خان ساکن کاملپور موسی کی بلڈنگ سکول چلا رہے ہیں ، بلڈنگ کا کرایہ افضل خان کے بینک اکائونٹ میں ماہوار جمع کروا دیتے ہیں مالک بلڈنگ کے بیٹے اخلاق احمد نے 4 سال قبل عدالت میں بے دخلی کا دعویٰ کیا اور ناکامی کے پیش نظر اس نے اپنا دعویٰ واپس لے لیا اور 2 سال وہ خاموش رہا اور ہمارا سکول معمول کے مطابق چل رہا ہے وہ اور ان کا سٹاف حسب معمول سکول بند کر کے اپنے گھروںکو چلے گئے جبکہ سکول کا چوکیدار افضل خان ولد طرم خان اور سکول کی آیا اس کی بیوی شیر بانو سکنائے صوابی سکول میں موجود تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ بلڈنگ مالک کا بیٹا اخلاق احمد اس کا سسر شیر خان ،شیراز ولد شیر خان ، حافظ رضوان سکنائے کاملپور موسی ویسہ ، عمران سکنہ ڈھوکڑی فتح جنگ مسلح اسلحہ اپنے ہمراہ 35 افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے آہنی راڈ ، گینتی وغیرہ اٹھا رکھی تھیں آ گئے اور آتے ہی سکول کی بیرونی دیوار گرانی شروع کر دی اطلا ع ملتے ہی انہوں نے 15 پر پولیس کو اطلاع دی اور اپنے بھائی فہیم سلیمان کے ہمراہ موقع پر پہنچا جہاں سکول کا سکیورٹی گارڈ عبدالباسط ولد عبدالمالک سکنہ سرکہ وقوعہ پر پہلے موجود تھا ہمیں دیکھ کر اخلاق احمد وغیرہ نے جو مسلح آتشیں اسلحہ تھے نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکی دے کر کہا کہ اگر نزدیک آئے تو جان سے مار دیں گے اور ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے اخلاق احمد ، شیر خان ، شیراز، حافظ رضوان ، عمران مسلح اسلحہ ، اقبال حسین ولد یاور خان سکنہ شاہ ڈھیر ی سوات حال ملہو ، گل امین ولد گلزار احمد ، حیات خان ولد شاہ ولی ، رودار ولد سعید خان ، لقمان ولد شہزاد گل مسلح آہنی راڈ سکنائے ملہو ، جہانزیب خان ولد یوسف خان ، محمد عتیق ولد محمد صدیق ساکنائے دامان ، عنایت الہٰی ولد عبدالرزاق ساکن ویسہ ، ضیا ء الرحمن ولد پرویز خان ، دانش ولد دلنواز سکنائے کاملپور موسیٰ ، مسلح ڈنڈے و آہنی اوزار نے سکول کی بیرونی دیوار گرا دی اور سکول کا مین گیٹ توڑ کر سکول کی عمارت میں داخل ہو گئے سکول کے چوکیدار افضل خان اور سکول آیا مسماة شیر بانو کو اندر مبحوس کر دیا اور سکول کا 8 لاکھ روپے مالیتی فرنیچر توڑ کر کباڑ بنا دیا جبکہ 20 کے قریب نامعلوم عورتیں اور مرد جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں اور اخلاق احمد وغیرہ ان کی حفاظت کیلئے بدستور باہر موجود رہے اخلاق احمد نے ہمارے سکول کی رائفل 12 بور پمپ ایکشن ، شیر خان نے سکول کی رائفل 222 اٹھائی اور شیرا ز نے سکول کے دفتر میں پڑی فیسوں کی ایک لاکھ روپے کی نقد رقم ، حافظ رضوان نے DVR اور عمران نے سکول کے سی سی ٹی وی کیمرہ اٹھا رکھے تھے باہر آئے اور کہا کہ خبردار اگر کوئی آدمی آگے آیا اور اشیاء چھین کر سفید کار نمبر AFF-260 اور ALE-231 اسلام آباد ٹویوٹا کرولا پر موقع سے بھاگ گئے جبکہ دیگر موقع پر موجود اقبال حسن وغیرہ 10 افراد تقریباً 20 نامعلوم عورتیں اور مرد موٹر سائیکل اور فورڈ ڈالا پر بیٹھ کر چلے گئے اخلا ق وغیرہ نے سکول کی عمارت پر قبضہ کرنے کی خاطر سکول کی عمارت کی توڑ پھوڑ کر کے میرے سامان فرنیچر مالیتی تقریبا 8 لاکھ کی توڑ پھوڑ کر کے سکول چوکیدار وغیرہ کو مبحوس کر کے ہمیں جان سے مسلح ہو دھمکیاں دے کر اور سکول کا اسلحہ اور رقم مسلح ہو کر چھین کر زیادتی کی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔