پیپلزپارٹی سندھ میں پولیس ایکٹ میں ترامیم لاکر اپنی مرضی کی فورس بنانا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی پولیس اختیارات میں کمی والے قانون کی سخت مخالفت کرے گی۔ ایک سازش کے تحت پولیس ایکٹ لایا جارہا ہے، رہنماء پی ٹی آئی سندھ

پیر 15 اپریل 2019 23:13

پیپلزپارٹی سندھ میں پولیس ایکٹ میں ترامیم لاکر اپنی مرضی کی فورس بنانا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں پولیس ایکٹ میں ترامیم لاکر اپنی مرضی کی فورس بنانا چاہتی ہے۔ وہ پیر کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پولیس میں اختیارات کی کمی والا قانون پاس کرانا چاہتی نئے پولیس ایکٹ میں پولیس کو زرداری فورس بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

1861 انگریزوں والا قانون دوبارہ سندھ حکومت لانا چاہتی ہے۔ جس کے ذریعے اپنے پسند کے افسران لگوا کے ڈنڈے کے زور پر عوام پر حکمرانی کا سوچا جارہا ہے پی ٹی آئی پولیس اختیارات میں کمی والے قانون کی سخت مخالفت کرے گی۔ ایک سازش کے تحت پولیس ایکٹ لایا جارہا کیوں کہ پیپلزپارٹی سندھ میں اپنی سیاسی ساکھ کھو بیٹھی ہے اب پولیس کی مدد سے عوام کو قابو پانی کی سازشیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

نیا قانون سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی خلاف ورزی ہوگا۔ سندھ کے وزرائ نیب زدہ سب چور ہیں۔ 18ویں ترمین کوئی نہیں لارہا ہے اگرعوام کے بھلے کے یا 20 بھی ترامیم آئیں تو لائی جاسکتی ہیں ہمارے پاس تو ٹو تھرد مجارٹی ہی نہیں، پھر بھی پیپلزپارٹی کو 18 ویں ترمیم میں خطرہ نظر آرہا ہے۔ پیپلزپارٹی اپنے پسند کی ترمیم چاہتی ہے جس میں کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔

پی ٹی آئی سندھ کی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔ سندھ کی عوام کو مکمل حقوق دلوائیں گے۔ سندھ ایک ہے ایک رہے گی کوئی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتا ہے۔ این ایف سی کی بات کرنے والے پی ایف سی پر کیوں نہیں سوچتے۔ پیپلزپارٹی کی سیاست کا دہرا معیار ہے وفاق میں الگ سندھ میں الگ۔وفاق میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دلوانے پر بضد تھی۔ سندھ میں خود ہی سی او ڈی کے خلاف کمیٹیاں بنائی ڈالی۔

اب چور ہی عوام کے مال کی رکھوالی کریں گے۔ دس سالوں میں 958 ارب کی بے سندھ میں قاعدگیاں ہوئی ہیں ان یہ خود ان لوگوں کا احستاب کریں گے۔ اب سندھ میں پیپلپزپارٹی والے چوری بھی خود کریں گے رکھوالے بھی خود بن بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا سندھ میں محکمہ صحت تباہی کا شکار ہے کوئکس عوام کی جان سے کھیل رہے پہلے داماد اب پھپھو نے صحت کے محکمے کو تباہ کیا ہے پیپلزپارٹی سندھ کی عوام سے سچی نہیں ہے ان کو اپنے مال کی فکر ہے۔ سندھ میں تعلیم صحت پینے کا صاف پانی سمیت عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہے۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی جمال صدیقی، شاہنواز جدون، و دیگر بھی موجود تھے۔