Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی نے عوام کو حکومت کے خلاف باہر نکلنے کا مشورہ دے دیا

سیاسی اداکار سب تباہ کرنے پر تلے ہیں،عوام جمہوریت کے لیے جدوجہد کرے ،ریحام خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 16 اپریل 2019 22:13

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی نے عوام کو حکومت کے خلاف باہر نکلنے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل2019ء) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عوام کو حکومت کے خلاف باہر نکلنے کا مشورہ دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’سیاسی اداکار سب تباہ کرنے پر تلے ہیں،عوام جمہوریت کے لیے جدوجہد کرے‘۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی جنوری 2015میں عمراں خان کے ساتھ شادی ہوئی تھی لیکن اکتوبر2015میں ان کی طلاق ہو گئی جس کے بعد ریحام خان نے عمران خان پر کئی بار شدید تنقید کی ہے، انہوں نے اپنی کتاب میں بھی عمران خان پر کئی الزامات لگائے تھے اور اب بھی وہ عمران خان اور تحریکِ انصاف حکومت پر شدید تنقید کرتی رہتی ہیں۔

منگل کے روز بھی انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستانی عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف جدوجہد کرے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سب کچھ تباہ کر دیں گے اس لیے عوام جدوجہد کرے۔ 


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات