Live Updates

ایک وزیر نے ہمیں فون کر کے بتایا کہ آپ سے وزارت خزانہ کا قلمدان لیا جا رہا ہے؟ اسد عمر سے سوال

ہر پارٹی میں مختلف رائے رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں،کوئی کسی کو پسند کرتا ہے تو کسی کو نہ پسند، ن لیگ کے دورِ حکومت میں اسحاق ڈار کی تعریفیں کرنے والے آف ائیر مخلاف کرتے تھے، یہ سب سیاست کا حصہ ہے۔ اسد عمر کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 اپریل 2019 12:08

ایک وزیر نے ہمیں فون کر کے بتایا کہ آپ سے وزارت خزانہ کا قلمدان لیا جا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2019ء) : وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ کے قلمدان کی تبدیلی کی خبروں پر ردِ عمل دے دیا۔اسد عمر نے عہدے سے ہٹائے جانے کی تمام خبروں کو جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ پتہ نہیں میڈیا کو ایسی خبریں کہاں سے ملتی ہیں۔وزیر اطلاعات نے ایسی خبروں کی تردید کی اور پھر پیمرا سے غلط خبر چلانے پر چینل کو نوٹس بھی گیا دیکھتے ہیں آگے سے کیا جواب ملتا ہے۔

خاتون اینکر نےسوال کیا کہ مجھے بھی ایک وزیر نے فون کر کے بتایا کہ وزارت خزانہ کا قلمدان اسد عمر سے لیا جا رہا ہے تو اس پر آپ کیا کہیں گے۔اسد عمر نے جواب دیا کہ ہر پارٹی میں مختلف رائے رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔کچھ لوگ کسی کو پسند کرتے ہیں کسی کو نہ پسند۔مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں جب ہم ٹی وی پر لوگ اکھٹے بیٹھے ہوتے تھے تو آف ائیر کچھ لوگ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پالیسیوں کے خلاف بات کرتے تھے لیکن آن ائیر انہی پالیسیوں کی تعریف کرتے تھے تو یہ کوئی بڑی خبر نہیں ہے سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔وزیراعظم کے بغیر بیرون ملک جاتا ہوں تو ایسی باتیں کی جاتی ہیں ، عمران خان نے کہا تھا کہپاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام جلد مکمل ہو جائے گا اور آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے ہی بنیادی تبدیلیاں کی جا چکی ہیں اور اگلا کام بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کرنے کا ہے ، ہم پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ خطرناک حد تک ادائیگیوں کے توازن کا بحران تھا جس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق اقدامات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات