دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

بدھ 17 اپریل 2019 13:49

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 36800کیوسک اور اخرج 25000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد57800 کیوسک اور اخراج57800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد52600کیوسک اور اخراج20000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد31000کیوسک اور اخراج 16000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

جناح بیراج میں آمد80000 کیوسک اور اخراج 74000کیوسک،چشمہ میں آمد70900کیوسک اوراخراج 59000 کیوسک، تونسہ میں آمد57400کیوسک اور اخراج55200کیوسک، پنجند میں آمد18000 کیوسک اور اخراج 12200کیوسک،گدو میں آمد 40100 کیوسک اور اخراج 40100 کیوسک، سکھر میں آمد33200 کیوسک اور اخراج12100 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد4500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1412.67 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.352 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1140.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.399 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.194 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6 بجے کی ہے۔