وزیر اعلی پنجاب نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی

کارڈیالوجی ملک کی واحد علاج گاہ ہے جہاں برین سٹروک کے علاج کی سہولت موجود ہے۔اظہر محمود کیانی

بدھ 17 اپریل 2019 19:41

وزیر اعلی پنجاب نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کی منظوری ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے دورہ کے دوران راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی اپ گریڈیشن اور اس کا نام تبدیل کر کے " پاکستان کارڈک اینڈ ویسکولر انسٹیٹیوٹ" رکھنے کی منظوری دے دی ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر آر آئی سی میجر جنرل(ر)اظہر محمود کیانی نے وزیر اعلی پنجاب کو ادارہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ادارہ امرا قلب کے علاج کے علاوہ رگوں اور شریانو ںکی مختلف بیماریوں کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے برین سٹروک اور اعضاء کے ناکارہ ہونے کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے ․ اس موقع پر میجر جنرل (رخ اظہر محمود کیانی نے کہا کہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملک کی واحد علاج گاہ ہے جہاں برین سٹروک کے علاج کی سہولت موجود ہے لیکن برین سٹروک کی وجہ سے جسم ناکارہ ہونے والے اعضا کی بحالی کا علاج ہی میسر ہے ․ انہو ںنے کا کہ گروں اور شریانو ںکی بیماریوں کے علاج کی سہولت پاکستان میں تقریبا ناپید ہے لہذا ادارہ ہذا میں ان سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادو ںپر یقینی بنائی جانی چاہیے ․ انہو ںنے کہا کہ آرآئی سی امراض قلب کی جدید سہولیات فراہم کرنے والے ادارہ ہے اور یہ سہولیات معاشی مسائل کے شکار عوام کو بھی بلا تخصیص میسر ہیں۔

(جاری ہے)

میجر جنرل (ر) اظہر محمود کیانی نے کہا ک آرآئی سی کی اپ گریڈیشن انتہائی ناگزیر ہے تاکہ ویسکولر سرجری , انٹروینشل ریڈیالوجی , نیورالوجی اور نیوروسرجری کی جدید سہولیات ایک چھت کے نیچے میسر ہو سکیں․ وزیر اعلی نے اس موقع پر تمام تر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور آرآئی سی میں موجود سہولیات اور اس کی خدمات پر اظہار اطمینان کیا ۔myk