بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی

اگلے ایک ماہ تک مزید بارش کا کوئی امکان نہیں، رواں برس ملک میں ریکارڈ بارشیں اور برفباری ہوئی

muhammad ali محمد علی بدھ 17 اپریل 2019 20:12

بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اپریل 2019ء) بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، محکمہ موسمیات کی نئی پیشن گوئی، اگلے ایک ماہ تک مزید بارش کا کوئی امکان نہیں، رواں برس ملک میں ریکارڈ بارشیں اور برفباری ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ملک میں جاری بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ اب اگلے ایک ماہ تک ملک میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اگلے ایک ماہ کے دوران ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں برس موسم سرما میں ریکارڈ برفباری اور بارشیں ہوئی ہیں۔ جبکہ رواں اپریل کے ماہ میں بھی غیر متوقع بارش، طوفان اور ژالہ باری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم غیر متوقع بارش کا سلسلہ اب تھم گیا ہے۔ اگلے ایک ماہ تک بارش ہونے کا امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں شدید بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔176افراد زخمی ہوئے جب کہ 117 گھر تباہ ہوئے۔پنجاب میں 15 جب کہ خبیرپختونخوا میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔بلوچستان میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے 52 مکانات تباہ ہوئے۔ پنجاب میں موسلا دھار بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کئی ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

مکانات کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے، طوفانی بارش سے سڑکیں، گلیاں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔جب کہ ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہیں یہ بارشیں گندم کی فصل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوئیں۔حالیہ آندھی اوربارش کی وجہ سے پنجاب میں گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچا ہے اور ایک لاکھ 50 ہزارٹن پیداوارمتاثر ہوئی ہے۔