موجودہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس دریا کے کنارے جانے سے اجتناب کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 اپریل 2019 20:23

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 اپریل 2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے موجودہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عوام اختیاطی تدبیر اپنا کر محفوظ رہ سکتے ہیں، بے وجہ گھر سے نہ نکلیں چھتوں اور صحن کی صفائی ستھرائی یقینی بنائیں غیر ضروری اشیاء کو ٹھکانے لگائیں، دریا کے کنارے جانے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

گھروں، گلیوں، نالیوں میں پانی اکٹھا ہونے کی صورت میں میونسپل کمیٹی جہلم کے آفیسر رانا اشفاق موبائل نمبر 03009518898 اور طیب سلیم علوی 03215437601 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑیاں اختیاط اور دھیمی رفتار میں چلائیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آیندہ مزید بارشوں، تیز ہواؤں اور طوفان کا سلسلہ جاری رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے ضلع جہلم میں انتہائی صورتحال کی توقع نہیں کی جا رہی اس لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ تاہم موسم کی ایسی صورت حال میں عوام اختیاط سے کام لیں اس کے علاوہ بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے بھی دور رہیں۔