ْملک بھر میںکپاس کی پیداوار میں 6.94فیصدکمی، جننگ فیکٹریوں میں 1کروڑ 7لاکھ 75 ہزار162 گانٹھوںکی آمد

جمعرات 18 اپریل 2019 17:49

ملتان ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق15 اپریل تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں1کروڑ 7لاکھ 75 ہزار162گانٹھ کپاس آئی جبکہ گزشتہ سال15 اپریل تک 1کروڑ15 لاکھ79ہزار181گانٹھ کپاس فیکٹریوںمیںآئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میںاب 8لاکھ4ہزار019گانٹھ کپاس فیکٹریوں میںکم آئی ہے ۔

کمی کی شرح 6.94فیصدریکارڈکی گئی ہے ۔صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں66لاکھ 25ہزار769گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال2018ء کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 73 لاکھ 25ہزار758گانٹھ کپاس سے 6لاکھ99ہزار989گانٹھ کم ہے ۔ پنجاب میں کمی کی شرح9.56 فیصد رہی ۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں41لاکھ49ہزار 393گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال 42لاکھ 53ہزار423گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی ۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میںکمی کی شرح 2.45فیصدریکارڈکی گئی ہے۔ 15 اپریل2019تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سی1کروڑ 7لاکھ73ہزار573گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(TCP)نے کاٹن سیزن 2018-19میں خریداری نہیں کی ہے ۔ ضلع ملتان میں15 اپریل2019ء تک2لاکھ43ہزار412گانٹھ کپاس، ضلع لودھراں میں 1لاکھ46ہزار610گانٹھ کپاس، ضلع خانیوال میں 5لاکھ28 ہزار048گانٹھ کپاس ، ضلع مظفر گڑھ میں 3لاکھ 32ہزار 164گانٹھ کپاس،ضلع ڈیرہ غازی خان میں4لاکھ75ہزار443گانٹھ کپاس، ضلع راجن پور میں 4لاکھ28ہزار681گانٹھ کپاس، ضلع لیہ میں 2لاکھ39 ہزار090گانٹھ کپاس،ضلع وہاڑی میں4لاکھ44ہزار928گانٹھ کپاس، ضلع ساہیوال میں 2لاکھ12ہزار984گانٹھ کپاس، ضلع میانوالی میں 1 لاکھ 8ہزار128گانٹھ کپاس، ضلع رحیم یار خان میں11لاکھ93ہز ار531گانٹھ کپاس، ضلع بہاولپور میں9لاکھ90ہزار045گانٹھ کپاس، ضلع بہاولنگر میں10لاکھ8ہزار021گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔

ضلع سانگھڑمیں 12لاکھ89ہزار369گانٹھ کپاس، ضلع میر پور خاص میں1لاکھ22ہزار554 گانٹھ کپاس، ضلع نواب شاہ میں3لاکھ84ہزار173گانٹھ کپاس، ضلع نو شہرو فیروز میں 3لاکھ66ہزار179 گانٹھ کپاس، ضلع خیر پور میں 3لاکھ75ہزار061گانٹھ کپاس ، ضلع سکھر میں6لاکھ24ہزار763گانٹھ کپاس، ضلع جام شورومیں 1لاکھ3ہزار791گانٹھ کپاس اور ضلع حیدرآباد میں 2 لاکھ37 ہزار 077گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے۔ پی سی جی اے کے مطابق ملک بھر میں غیر فروخت شدہ سٹاک 6لاکھ51 ہزار036گانٹھ کپاس اور روئی موجود ہے ۔