مہمان سکھ یاتریوں صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا، اسسٹنٹ منیجر آپریشنز م

جمعرات 18 اپریل 2019 20:43

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) مہمان سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلہ کے موقع پر گردوارہ روہری صاحب ایمن آباد آمد پر صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا، گردوارہ روہری صاحب کے اطراف صفائی کے لیے خصوصی سکوارڈ تشکیل دیا گیا ، اطراف سے تمام ملبہ و کچرا اٹھادیا گیا ۔

(جاری ہے)

مہمانوں کو گرد و غبار سے صاف ماحول کی فراہمی کے لیے راستوں، پارکنگ ایریا اور اطراف میں پانی کا چھڑکائو بھی کر دیا گیا ، سالانہ میلہ بیساکھی کے موقع پر ہمسایہ ملک بھارت سمیت دنیابھر سے سکھ یاتری گردوارہ روہری صاحب سمیت ملک کے دیگر شہر وںمیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آتے ہیں۔

مہمان سکھ یاتریوںکو ایمن آباد گردوارہ آمد پر چیئر پرسن جی ڈبلیو ایم سی و ڈی سی نائلہ باقر اورمنیجنگ ڈائریکٹر و سی ای اوجی ڈبلیو ایم سی عتیق الرحمن کی ہدایت پر صفائی کا خصوصی پلان تشکیل دیا گیا، اسسٹنٹ منیجر آپریشنز مصفر غنی راٹھور نے تشکیل دیئے گئے خصوصی سکوارڈ کی نگرانی کی ۔

متعلقہ عنوان :