سینیٹر مشتاق احمد خان نے حالیہ طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار
حکومت فوری طور پر کسانوں کو ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے اور انہیں جلد از جلد امداد فراہم کرے،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا
جمعرات 18 اپریل 2019 23:18
(جاری ہے)
صوبہ کی اہم فصلوں بالخصوص گندم کو شدید نقصان پہنچاہے۔ سیلابی صورتحال سے انہدام اور ہلاکتو ں کی شکل میں ہونے والے نقصانا ت کی سو فی صد ذمہ داری حکومت اور اس کے اداروں پر ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑے سیلابوں سے خبردار کرنے کے باجود حکومت نے اس حوالے سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ہر بار بارشوں کی کوئی وجہ سے پورے ملک میں تباہی پھیل جاتی ہے لیکن حکومت بارشوں سے نمٹنے کے لئے کسی قسم کا منصوبہ نہیں بناتی۔ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے ڈیموں کی تعمیر انتہائی ضروری ہے لیکن اب تک کسی بھی حکومت نے ڈیموں کی تعمیر کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔ موجودہ حکومت چندوں سے ڈیم بنانے کی کوشش کررہی ہے لیکن چندوں سے ڈیم نہیں بنتے۔ حکومت کے پاس سینماؤں کے لئے اربوں روپے ہیں تو ڈیم بنانے کے لئے چندہ کیوں اکھٹا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینما گھروں کی تعمیر سے زیادہ اہم ڈیم کی تعمیر ہے۔ حکومت فی الفور ڈیموں کی تعمیر کو ممکن بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو فی الفور سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانی چاہئے اور متاثرہ کسانوں، خاندانوں اور افراد کی مدد کے لئے کاروائیوں کا آغاز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی کی انتہا کا یہ عالم ہے کہ بارشوں اور سیلابوں سے لوگوں کی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ، ان کی فصلیں اور املاک تباہ ہورہی ہیں اور حکومت کے وزراء ایک دوسرے کو بارشوں کا کریڈٹ دے رہے ہیں۔ حکومت کو ایسی بے حسی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے تباہ حال لوگوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.