متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سید ارشد حسن ڈپٹی میئرکراچی منتخب ہوگئے
جمعہ 19 اپریل 2019 00:16
(جاری ہے)
سب سے پہلا ووٹ مسلم لیگ (ن) کے امان آفریدی نے سوا 9 بجے کاسٹ کیا جبکہ پونے پانچ بجے ایم کیو ایم کے خرم فرحان نے آخری ووٹ ڈالا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر علی رضا سیال، ریٹرنگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ صلاح الدین ، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر گارڈن فضل ِ ربی اور دیگر انتظامی شخصیات صبح 9 بجے سے شام تک موجود رہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے اپنا ووٹ پونے 3 بجے ڈپٹی میئر کے امیدوار سید ارشد حسن کے ہمراہ کاسٹ کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر کمشنر کراچی افتخار شلوانی بھی موجود تھے۔ اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ کا دورہ کیا اور دونوں امیدواروں سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم اور کرم اللہ وقاصی کے ساتھ انتخابی انتظامات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اپوزیشن کی جانب سے ڈپٹی میئر کراچی کے امیدوار کرم اللہ وقاصی نے تقریباً سوا بارہ بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ ڈالنے کے لئے اسیر اراکین یوسی ۔35 بلدیہ کے محمد نعمان اور یوسی 14- فاطمہ جناح کالونی ضلع شرقی کے حبیب نے ہاتھ میں ہتھکڑی کے ساتھ ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران ایم کیو ایم کے کیمپ میں ووٹ ڈالنے والے اراکین کا رش رہا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے مختلف اراکین سمیت کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینئر عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، کنور نوید جمیل، امین الحق، فیصل سبزواری، ارشد سبزواری، شیخ صلاح الدین، ریحان ہاشمی، شاکر علی، ویسٹ کے چیئرمین اظہار احمد خان، کورنگی کے چیئرمین سید نیئر رضا، ایسٹ کے چیئرمین معید انور اور سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی اور دیگر نے ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپ کا دورہ کیا اور شام تک موجود رہے۔ نومنتخب ڈپٹی میئر سید ارشد حسن نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام سے سب واقف ہیں اور ہمارے پاس وقت بھی بہت کم ہے ، کم ترین وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.