زکریایونیورسٹی اورچین کی یونیورسٹی کے درمیان ایم اویو پردستخط

جمعہ 19 اپریل 2019 00:18

ملتان ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ باٹنی ، شعبہ اورک اور کالج آف لائف سائنسز نارتھ ویسٹ ایگری کلچر اینڈ فاریسٹری ینگ لنگ یونیورسٹی چائناکے درمیان ایم او یو سائن کیاگیا جس کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے حوالے سے اساتذہ اور طالب علموں کا تبادلہ کیاجائیگا․ انہیں تربیت کے مشترکہ مواقع دیے جائیں گے اور بین الاقوامی کانفرنسوں کا مشترکہ طور پر انعقاد کیاجائیگا․ ایم او یو سائن کرنے کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور کالج آف لائف سائنسز نارتھ ویسٹ ایگری کلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی ینگ لنگ یونیورسٹی چائنا کے ڈپٹی ڈائریکٹر مسٹر ڈو شپنگ نے دستاویزات کا تبادلہ کیا․اس موقعہ پر مسٹر زونگ لکس ، مسٹر ہنگ اینگ ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر نجم الحق ، فوکل پرسن ڈاکٹر حبیب اطہر، ڈاکٹر علیم احمد خان ، ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین ، ڈاکٹر نعیم احمد ، ڈاکٹر صبغہ اور ڈاکٹر حامد و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :