Live Updates

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان

عثمان بژدار وزیراعظم سے ملاقات میں صوبائی وزرارتوں میں تبدیل کرنے کے حوالے سے مشاورت کریں گے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 22:21

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وفاقی کابینہ میں قلمدانوں کی تبدیلی کے بعد صوبہ پنجاب کی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بژدار چند روز میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وزراء کی تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ اس سے پہلے عثمان بژدار وزیراعظم سے ملاقات میں کچھ صوبائی وزراء کی کارکردگی کی شکایات کر چکے ہیں۔

اب ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں ناقص کار کردگی دکھانے والے وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ جمعرات کے روز وزیراعظم کے دفتر سے ترجمان وزیراعظم نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کئی وفاقی وزرا کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر دوسرے عہدے دے دیے گئے جبکہ کچھ وزرا کو کابینہ سے نکال دیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کا اعلان کیا گیا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیے جانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔

ان کے علاوہ فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کی مشیر اطلاعات ہوں گی ظفر اللہ امروز کو مشیر صحت بنادیا گی اور ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارتِ خزانہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔ اب صوبہ پنجاب کی کابینہ میں بھی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بژدار چند روز میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وزراء کی تبدیلیوں کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات