انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طاہرالقادری کو اشتہاری قراردیدیا

گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم‘2014کے دھرنے میں بھیرہ میں توڑ پھوڑپر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 19 اپریل 2019 12:02

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طاہرالقادری کو اشتہاری قراردیدیا
سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 اپریل۔2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دے دیاہے. تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سرگودھا کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے2014کے دھرنے کے دوران بھیرا انٹرچینج میں توڑ پھوڑ کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کی.

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورکارکنان کیخلاف5سال پرانے تھانہ بھیرہ کے مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو7،7سال قیدکی سزااور150کوشک کافائدہ دےکربری کردیا.

(جاری ہے)

اگست2014میں عوامی تحریک کے اسلام آباد میں دھرنے موقع پر بھیرہ انٹرچینج پرتوڑ پھوڑ اورجلاﺅگھیراﺅ کے الزام میں عوامی تحریک کے 257کارکنوں اور راہنماﺅں پرانسداددہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا.

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کواشتہاری قراردے کرگرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دے دیاہے. تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سرگودھا کی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے2014کے دھرنے کے دوران بھیرا انٹرچینج میں توڑ پھوڑ کے الزام سے متعلق کیس کی سماعت کی. عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اورکارکنان کیخلاف5سال پرانے تھانہ بھیرہ کے مقدمے کافیصلہ سناتے ہوئے عوامی تحریک کے 107کارکنوں کو7،7سال قیدکی سزااور150کوشک کافائدہ دےکربری کردیا.