ویلج کونسل میرپور I سے حاجی قیصر علی عبوری ناظم منتخب

جمعہ 19 اپریل 2019 12:44

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ایبٹ آباد کی ویلج کونسل میرپور I کے ناظم محمد ریاض خان کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر حاجی قیصر علی کو عبوری ناظم منتخب کیا گیا ہے۔ ویلج کونسل میرپور I میں عبوری ناظم کے انتخاب کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں فواد محی الدین جنرل کونسلر نے حاجی قیصر علی خان کو عبوری ناظم بنانے کی قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران قرارداد 7 ممبران سردار ندیم صفدر، ثاقب خان، عبدالرزاق خان نائب ناظم، حاجی قیصر علی خان، فواد محی الدین، نجمہ خاتون اور ندا شہزادی نے پاس کی اور حاجی قیصر علی خان کو ویلج کونسل میرپور I کا عبوری ناظم منتخب کر دیا۔ اس موقع پر حاجی قیصر علی خان نے کہا کہ ناظم محمد ریاض خان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکتا، ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ وہ ممبران ویلج کونسل کے اعتماد پر پور اتریں۔

متعلقہ عنوان :