وہاڑی کے کسانوں نے جہانگیر ترین کے فارم ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی دے دی

پاکستان کسان اتحاد (راؤ طارق اشفاق گروپ)نے میپکو ،محکمہ فوڈ اور حالیہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 اپریل 2019 17:34

وہاڑی کے کسانوں نے جہانگیر ترین کے فارم ہاؤس کا گھیراؤ کرنے کی دھمکی ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 اپریل 2019ء) پاکستان کسان اتحاد (راؤ طارق اشفاق گروپ)نے میپکو ،محکمہ فوڈ اور حالیہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر اعجاز اکبر ہنجرا اور ڈویژنل صدر ملتان چوہدری عبدالغنی،صوبائی سیکرٹری نظام اللہ خان پاندہ کررہے تھے۔ احتجاجی کسان وزیر اعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی پر بھی خوب برسے۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے کسانوں کی تیار شدہ فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ چھ ماہ کے لیے کسانوں کو بل بجلی موخر کیے جائیں اور سبسڈی دی جائے۔موجودہ حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے مسائل سے بخوبی آگاہی کے باوجود ہمیں مایوس کیا ہے۔اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 23 اپریل 2019ء کو کسانوں کا سمندر جہانگیر ترین کے فارم ہاؤس کا گھیراؤ کرے گا۔