فواد چوہدری اچھے دوست ہیں، وہ نیا قلمدان سنبھال کر بھی بہترین پرفارمنس دینگے‘ نعیم الحق

کابینہ میں رد و بدل جمہوریت کا حصہ ہے، وزیراعظم کو بطور چیف ایگزیکٹو کابینہ میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے ‘ معاون خصوصی

جمعہ 19 اپریل 2019 18:55

فواد چوہدری اچھے دوست ہیں، وہ نیا قلمدان سنبھال کر بھی بہترین پرفارمنس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہاہے کہ کابینہ میں رد و بدل جمہوریت کا حصہ ہے، وزیراعظم کو بطور چیف ایگزیکٹو کابینہ میں تبدیلی کا اختیار حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ فواد چوہدری میرے بہت اچھے دوست ہیں، وہ نیا قلمدان سنبھال کر بھی بہترین پرفارمنس دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ نیا پی ٹی وی کا ایم ڈی کون ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔