سرگودھا: عوام کی سہولت کیلئے ڈویژن بھرمیںمختلف مقا ما ت پر تعمیر کئے گئے پبلک ٹا ئلٹس فعال نہ ہو سکے

جمعہ 19 اپریل 2019 21:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) عوام کی سہولت کیلئے ڈویژن بھرمیںمختلف مقا ما ت پر تعمیر کئے گئے پبلک ٹا ئلٹس فعال نہ ہو سکے ، سابق کمشنر سرگودہا ندیم محبوب کی خصوصی دلچسپی اور ہدایت پر ڈویژن کے چاروں اضلاع کی شہری حدود میں مجموعی طور پر 21پبلک ٹائلٹس تعمیر کئے گئے جن میں سے تیرہ ضلع سرگودہا میںچار ضلع خوشاب میں ، میانوالی میں تین اور بھکرکی چار شامل ہیں، یہ ٹائلٹس خصوصی طور پر ڈیزائن کرکے ان پر خطیر فنڈز خرچ کئے گئے ،اور مطلوبہ سہولیات سے قبل ہی متعلقہ اداروںکے سپرد کر دیئے گئے ،مگر دو سال بعد بھی یہ پبلک ٹائلٹس فعال نہ کئے گئے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ کمشنر بھی اس حوالے سے واضح احکامات جاری کر چکے ہیں مگر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منصوبہ کے فنڈز اقساط میں فراہم کئے گئے جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی،ان کی جلد فعالی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔