وہ تمام بیماریاں جو بچوں میں موت ، جسمانی تکلیف یا عمر بھر کی معذوری کا باعث بنتی ہیں کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت اور اس سے منسلک تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے اپنا بھر پور اور مؤثر کردار ادا کریں تاکہ صوبے کے بچوں کے خوشحال اور صحت مند مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنایا جاسکے،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی
جمعہ 19 اپریل 2019 21:55
(جاری ہے)
وفد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر بابر عالم ، ڈپٹی پروفیشنل کو آر ڈینیٹر بلوچستان ڈاکٹر اسحاق پانیزئی ، یونیسف کے ڈاکٹر اور نگزیب اور ڈاکٹر عامر علیز ئی پر مشتمل تھا ۔
وفد نے گورنر بلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے کیا کہ 10 دس بیماریوں کے خلاف توسیع پروگرام برائے حفاظتی ٹیکے کی مہم ایمو نائزیشن ویک منانے کا اہتمام کیا ہے جو 24 اپریل سے شروع ہوکر 30 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا ، اس ویک کا مقصد عوامی آگہی و بیداری کے ساتھ ساتھ ان تمام بچوں کو جو ویکسینیشن سے محروم ہوگئے ہیں کو دوبارہ اس خصوصی ہفتہ وار مہم میں حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پھول جیسے بچوں کو مختلف بیماریوں کے نقصانات اور خطرہ سے محفوظ رکھنے کیلئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا اور ویکسین پلانا والدین کا فرض ہے ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں اور ذمہ داران پر زور دیا کہ ان حفاظتی ٹیکوں سے تمام اضلاع کے بچوں کو مستفید کرنا اب آپ کی ذمہ داری ہے، بچوں کے خوشحال اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے حوالے سے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ( ڈبلیو ایچ او ) اور یونیسف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ، گورنر نے مذہبی علماء کرام سیاسی و سماجی اراکین اور میڈیا پر زور دیا کہ مختلف بیماریوں کے خلاف ای پی آئی (EPI) پروگرام کے بارے میں عوام میں اجتماعی شعور اجاگر کرنے میں بھر پور کردار ادا کریں لہٰذا ضروری ہے کہ سیکیورٹی ادارے اور محکمہ صحت اپریل کے مہینے کے آخری ہفتے میں اس مہم کے تمام پہلوؤںکو بھی سامنے رکھیں تاکہ کسی بھی علاقے میں کوئی بھی بچہ یا بچی ویکسین سے محروم نہ ہو ۔ آخر میں گورنر بلوچستان نے اپنے ہاتھ سے بچوںکو ویکسین پلاکر حفاظتی ٹیکوں اور ویکسین کا آغاز کیا جو 24 اپریل کو شروع ہوجائیگا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.