لاڑکانہ گرین اسٹارز کی جانب سے درختوں اور جنگلات کی کٹائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 22:14

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) لاڑکانہ گرین اسٹارز کی جانب سے درختوں اور جنگلات کی کٹائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ذوالفقار مگسی، فدا حسین کھوکھر، مظفر شاہانی، امان اللہ بھٹو اور دیگر کا کہنا تھا کہ درخت اور جنگلات انسانی زندگی اور ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں جنہیں کاٹنے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ زمین بھی بنجر بن جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاڑکانہ میں گرین ولیج کا قیام عمل میں لاکر درختوں اور جنگلات کا خاتمہ کرنے والے بااثروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :