Live Updates

ہماری معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے نے پی پی پی کا وزیر خزانہ منتخب کرلیا، شیریں رحمن

8 ماہ تک وزیروں کی کارکردگی صفر رہی، سیاست کرکٹ نہیں کہ 8 ماہ کی تباہی کے بعد ٹیم بدل دی، عمران خان کی تقریر پر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کا ردعمل

جمعہ 19 اپریل 2019 22:36

ہماری معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے نے پی پی پی کا وزیر خزانہ منتخب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہماری معاشی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے عمران خان نے پی پی پی کے وزیرخزانہ کو منتخب کرلیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کے اورکزئی جلسے میں ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا کہ 8 ماہ تک وزیروں کی کارکردگی صفر رہی، سیاست کرکٹ نہیں کہ 8 ماہ کی تباہی کے بعد ٹیم بدل دی، جس ٹیم کی بنیاد پر ووٹ لیے، عمران خان نے اسی ٹیم کو بدل دیا اگر پی پی کی معاشی پالیسیاں غلط تھیں تو پی پی دور کے وزیرخزانہ کو کیوں منتخب کیا گیا پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں 10 برسوں کا ریکارڈ قرضہ لیا گیا، اپنی نااہلی چھپانے کے لیے عمران خان اپوزیشن پر الزام لگارہے ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ چھترول کا اعلان کرنے کو وزیر داخلہ بنانا عمران خان کی تشدد انگیز ذہنیت کی عکاس ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات