این ایل آئی رجمنٹ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، آ رمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا بونجی میں نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے

جمعہ 19 اپریل 2019 22:42

این ایل آئی رجمنٹ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، آ رمی چیف جنرل قمر جاوید ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں این ایل آئی رجمنٹ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بونجی میں نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ (این ایل آئی) کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رجمنٹ سینٹر میں یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے اور مادر وطن کے دفاع کیلئے نادرن لائٹ انفنٹری کی خدمات کو بھرپور سراہا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ این ایل آئی رجمنٹ کے حصہ میں دیگر اعزازات کے علاوہ 2 نشان حیدر بھی ہیں۔