ًجامعہ کراچی ، بی کام سال اول اور سال دوئم و باہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات 2017 ء کے نتائج کا اعلان

جمعہ 19 اپریل 2019 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی کام سال اول اور سال دوئم و باہم (اوورسیز) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق بی کام سال اول کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 09 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 25.00 فیصدرہا۔بی کام سال دوئم وباہم کے امتحانات میں 45 طلبہ شریک ہوئے،04 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 10 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 31.11 فیصدرہا۔#

متعلقہ عنوان :