پنجاب حکومت کا لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر اکنامک کوریڈور بنانے کا اعلان
ساہیوال میں 750 ایکڑ رقبے پر نیا انڈسٹریل زون بنایاجائے گا ، سپیشل اکنامک زون کا درجہ بھی دیں گے سات نئے سپیشل اکنامک زونز کی بھی جلد منظوری ہوگی ‘صوبائی وزیر اسلم اقبال نے سندر ایکسپو2019ء کا افتتاح کردیا
ہفتہ 20 اپریل 2019 14:58
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعت کاروں ، تاجرو ں او رسرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادو ں پر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں ۔
کاروبار کے ماحول کو بہتر بنائے اور صنعتکاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے بغیر صنعت کاری کے عمل کو تیز نہیں کیاجاسکتا۔پنجاب حکومت نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب سمارٹ ریگولیشن ایکٹ متعارف کرایاجارہاہے اور اس ایکٹ کی تیاری کے لئے کمیٹی نے کام کا آغاز کردیاہے ۔ غیر ضروری اور فرسودہ قوانین کا خاتمہ کرکے باقی قوانین کو آسان بنایاجایا گا ۔ انسپکٹر لیس رجیم کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کردیاجائے گا جبکہ ٹیکسوں کو یکجا کرنے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ملک سو ممالک کی فہرست میں لانے کیلئے نیک نیتی اور محنت سے کام کررہے ہیں انشا اللہ اس ہدف کو حاصل کریں گے ۔صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب پاکستان کا بڑا صوبہ ہے یہاں صنعت آئے گی تو ملک بھی آگے بڑھے گا او رہم نے پنجاب میں نئی صنعتوں کو لانا ہے ۔انہو ں نے کہاکہ میرے قائد وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں صنعتکاری کے حوالے سے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیاہے اس پر پورا اتروں گا۔انہو ں نے کہاکہ مشکل دور ضرور ہے تاہم محنت ، دیانتداری اور جذبے سے کام کرتے ہوئے اس مشکل دور سے بھی نکل آئیں گی ۔چیئرمین پیڈمک شعیب زاہد ملک اورصدر سندر انڈسٹریل سٹیٹ شہزاد خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندر انڈسٹریل سٹیٹ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔بعدازاں صوبائی وزیر نے نمائش میں لگائے گئے سٹالوں کا معائنہ کیا او رنمائش کے شاندار انعقاد پر منتظمین کو مبارکبا د دی۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.