Live Updates

پاکستان نے200بستروں کا ہسپتال بنا کرافغانستان کو تحفہ دے دیا

پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے، امید ہے افغانستان میں امن بھی آئے گا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 اپریل 2019 15:53

پاکستان نے200بستروں کا ہسپتال بنا کرافغانستان کو تحفہ دے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل 2019ء) پاکستان نے افغانستان کو ہسپتال کا تحفہ دے دیا۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے،امید ہے افغانستان میں امن بھی آئے گا، پاکستان نے200 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بنا کرافغان حکومت کے حوالے کردیا۔ آج ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہسپتال افغانستان کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کیلئے اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔ امید ہے افغانستان میں امن ہو گا اور ایک دن آئے گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ جب پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیا ایک بڑی معاشی زنجیر بنائیں گے، جو اس خطے میں غربت کے خاتمے کا سبب بنے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان نے 200 بیڈ کا جدید ہسپتال تعمیر کرنے کے بعد افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ہے۔

  اس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے کہا حکومت پاکستان افغانستان کے شہریوں کی فلاح وبہبود کے لے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔ دوسری جانب افغانستان کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کا ہسپتال کے تحفے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روزافغانستان میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے افغانی مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات بہتر ہوئے توافغانستان میں بھی کینسر ہسپتال تعمیر کروں گا۔ افغان شہریوں نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ آپ سے ملاقات کو خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات بہتر ہوئے توافغانستان میں بھی کینسر ہسپتال تعمیر کروں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات