جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارک لین سکینڈل میں ملوث ملزم سلیم فیصل وعدہ معاف گواہ بن گیا

سلیم فیصل نے وعدہ معاف بننے کی باضابطہ درخواست نیب کو دے دی

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارک لین سکینڈل میں ملوث ملزم سلیم فیصل وعدہ معاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) جعلی اکاؤنٹس کیس میں پارک لین سکینڈل میں ملوث ملزم سلیم فیصل وعدہ معاف گواہ بن گیا، سلیم فیصل نے وعدہ معاف بننے کی باضابطہ درخواست نیب کو دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلیم فیصل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتا رہا۔ ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سنٹر نامی پلازے پر اربوں کا قرض لیا گیا جو بعد ازاں ڈیفالٹ کروا کر قرضہ خورد برد کیا گیا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پارک لین میں 25-25 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر اور چیئر مین پیپلز پارٹی نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔