’’ ہیٹ ویو سے نمٹنے کی تیاری ‘‘ کے موضوع پر ہلال احمر ہاؤس کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) سندھ ڈزاسسٹر مینجمینٹ اتھارٹی نے ہفتے کے روز فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پاکستان ریڈ کریسنٹ ( پی آرسی ) سندھ کے تعاون سے ’’ ہیٹ ویو سے نمٹنے کی تیاری ‘‘ کے موضوع پر ہلال احمر ہاؤس کراچی میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ورکشاپ میں کراچی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی ایمرجنسی ریسپونس ٹیم کے ڈاکٹروں نے لیکچرز اور پریزنٹیشن کے ذریعے ہیٹ ویو سے نمٹنے کے مختلف طریقوں سے شرکاء کو آگاہی دی۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈائریکٹر آپریشن سندھ ڈزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی شفیق شیخ نے ورکشاپ میں شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :