kکوئٹہ میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم تین بچے زخمی

ہفتہ 20 اپریل 2019 22:00

_کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) کوئٹہ میں گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم تین بچے زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس جبل النور کے قریب گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے مصطفی، رفیع اللہ اور قدرت اللہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر بی ایم سی منتقل کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔ ؁

متعلقہ عنوان :