پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ارض پیر کو منایا گیا

پیر اپریل 11:25

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ارض پیر کو منایا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم ارض پیر کو منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ مذکورہ دن کو منانے کا آغاز 1970ء سے ہوا۔ اب ہر سال ارتھ ڈے نیٹورک کے زیرِ اہتمام 22 اپریل کو 192 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے۔

ایک ماہ بعد ریاست ہائے متحدہ کے سینیٹر گیلارڈ نیلسن نے ماحولیاتی تعلیم کی غرض سے ایک علاحدہ یومِ ارض کی بنیاد رکھی جو 22 اپریل 1970ء کو منایا گیا۔ نیلسن کو بعد ازاں اپنے کار ہائے نمایاں کے باعث آزادی ایوارڈ کا صدارتی تمغا دیا گیا۔1969ء میں سان فرانسسکو میں منعقدہ یونیسکوکانفرنس میں امن کے پرچاری جان مک کونل نے زمین کے احترام اور امن کا تصور اجاگر کرنے کی غرض سے ایک دن منانے کا خیال پیش کیا اور 21 مارچ 1970ء (شمالی ہمپشائر میں بہار کے پہلے دن) کی تاریخ تجویز کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مک کونل نے اس تجویز کو ایک اعلان نامے کی صورت میں تحریر کیا جس پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اوتھاں نے دستخط کیے۔ 22 اپریل کو یومِ ارض منانے کا مرکزی نقطہ ریاست ہائے متحدہ ہی تھا لہٰذا پہلے یومِ ارض 1970ء کی تقریبات کے قومی رابطہ کار ڈینس ہائز نے یہ دن منانے کے لیے ایک تنظیم کی بنیاد رکھی۔ 1990ء میں اس تنظیم کا دائرہ کار عالمی پیمانے پر پھیل گیا اور 141 ممالک میں اس دن کو منانے کا اہتمام کیا گیا۔1990ء میں متعدد مقامات پر ہفتہ ارض منایا جاتا ہے جس میں تمام ہفتے ماحولیاتی مسائل سے متعلق سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔