معین اختر کی 8 ویں برسی پیر کو منائی گئی

پیر 22 اپریل 2019 11:35

معین اختر کی 8 ویں برسی پیر کو منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) پاکستان کے معروف کامیڈین، ادا کار، میزبان، پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور گلوکار معین اختر کی 8 ویں برسی پیر کو منائی گئی ،انہوں نے ریڈیو ، ٹی وی فلم میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔معین اختر نے 6 ستمبر 1966ء کو پہلا پروگرام کرکے شوبز کی دنیا میں پہلا قدم رکھا۔ معین اختر جب بھی کامیڈی کرتے تو ہمیشہ مرجھائے ہوئے چہروں پر ہنسی کے پھول کھلا دیتے تھے۔

(جاری ہے)

اسٹیج ڈراموں ’’بڈھا گھر پہ ہے‘‘ اور ’’بکرا قسطوں پر‘‘ نے معین اختر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ففٹی ففٹی، ہاف پلیٹ، انتظار فرمایئے اور آنگن ٹیڑھا‘‘ میں بھی انہوں نے اپنی بے ساختہ اور جاندار ادکاری کے جوہر دکھائے۔معین اختر کے یادگار ڈراموں اور سٹیج شوز میں روزی، سچ مچ، سٹوڈیو پونے تین، بندر روڈ سے کیماڑی، شو ٹائم شامل ہیں۔انہوں نے 1974 میں فلم، تم سا نہیں دیکھا، مسٹر کے ٹو اور مسٹر تابعدار میں بھی اپنے کام سے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔ معین اختر کو پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازاگیا۔معین اختر 22 اپریل 2011ء کو حرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔