سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان رائٹر کلب کی جانب سے ابو الفرح ہمایوں اور انور علوی کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا انعقاد

پاکستان رائٹر کلب کے جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے معروف شاعر ،مزاح نگار ابو الفرح ہمایوں اور انور علوی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری منت اللہ نے حاصل کی ہدیہ نعت منصور قاسمی نے پیش کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 12:39

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان رائٹر کلب کی جانب سے ابو الفرح ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،حافظ عرفان کھٹانہ) پاکستان رائٹر کلب کے جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے معروف شاعر ،مزاح نگار ابو الفرح ہمایوں اور انور علوی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری منت اللہ نے حاصل کی ہدیہ نعت منصور قاسمی نے پیش کی نظامت کے فرائض ریاض کے معروف شاعر یوسف علی یوسف نے سر انجام دیئے۔



پاکستان رائٹر کلب ریاض کے صدر ریاض فیاض ملک نے مہمانوں کے اعزاز میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا تقریب میں شوکت جمال اعزازی مہمان تھے۔ شوکت جمال نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سب حاضرین کا شکریہ ادا کیا پاکستان رائٹر کلب کی خدمات کو بھی سراہا شمائلہ ملک نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انکی خوبصورت باتیں بھی پیش کی مہمان خصوصی معروف شاعر اور مصنفین ۔

(جاری ہے)


انور علوی،ابو الفرح ہمایوں نے سب احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریاض آکر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں انور علوی شور ابو الفرح ہمایوں نے اپنی خوبصورت مزاح نگاری نے سامعین کے دل جیت لئے آخر میں انہوں نے پاکستان رائٹر کلب کو خوبصورت محفل سجانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا تقریب کے اختتام پہ پاکستان رائٹر کلب کی جانب سے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی تخیل ادبی فورم کے صدر ڈاکٹر ریاض چوہدری کی طرف سے کتابیں بھی پیش کی گئی تخیل ادبی فورم کے پیٹرن انچیف منصور چوہدری سینئر ممبر محمد صابر اور یوسف علی یوسف بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :