یوم اقبال کے مناسبت سے شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کو خراج  عقیدت و تحسین پیش کر نے کے لیے ایک شام بنام اقبال کا انعقاد کیا گیا 

تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار و قوال  شبیرخان گلو اورصابر مرزا نے علامہ اقبال کے کلمات و اشعار کو نئے انداز میں پیش کیا جبکہ گلوکاروں نے پاکستان کے مشہور ومعروف سونگ پیش کئے جس پر سامعین نے بھر پور داد دیا،  

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 22 اپریل 2019 13:53

یوم اقبال کے مناسبت سے شاعر مشرق علامہ سر محمد اقبال کو خراج  عقیدت ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکار و قوال  شبیرخان گلو اورصابر مرزا نے علامہ اقبال کے کلمات و اشعار کو نئے انداز میں پیش کیا جبکہ گلوکاروں نے پاکستان کے مشہور ومعروف سونگ پیش کئے جس پر سامعین نے بھر پور داد دیا، 

یوم اقبال تقریب کے منتظمہ اور معروف بزنس ویمن بسمہ نے پاکستانی ریسٹورنٹ چیھلنی، اور برلن کے معروف ریڈیو دیسی دھوم ریڈیو کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا

تقریب میں یوکے سمیت جرمنی کے مختلف شہروں سے معروف بزنس مینوں اور مختلف اردو ادب اور علامہ اقبال کے چاہنے والوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی تقریب کے اہم مہمانوں میں لندن کے مشہور  بزنس مین وقار عظیم گوندل، منہا ج القران جرمنی کے  صدر چوہدری اظہر  فاروق ، 

منہاج القران برلن رہنما میاں  عمران الحق ، ویب ٹی وی کے نمائندہ راجہ ناصر،  ادارہ منہاج القرآن برلن کے صدر حاجی صدیق اکبر،مسعود ساغر، پی ٹی آئی کشمیر یوتھ ونگ جرمنی کے کوآرڈنیٹررانا ثاقب خالد، پی ٹی ائی نوید تبسم ،بلال، مرتضی راٹھور ،ڈنمارک کے نوجوان شاعر اور "بیلی" لٹریری اینڈ کلچرل سوسائٹی ڈنمارک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور دوسرا کوئی نہیں کے مصنف طاہر عدیل، 

اردو انجمن برلن کے نائب صدر انور ظہیر  ، پاکبان انٹرنیشنل کے ایڈیٹر اور معروف معروف شاعرہ عشرت معین سیما، مبارک  احمد  واڑئچ ، ظہور احمد،  لیاقت علی  وڑائچ  ، پاکستان پیپلزپارٹی برلن کے میاں اکمل لطیف  ، شاہ زیب،بزنس ویمن حنا سمیت دیای دھوم ریڈیو کے چیف ایگزیکٹو نعمان توصیف شریک ھوئے

سامیعن نے منتظمہ بسمہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا برلن کے سامیعن نے ادبی تقریبات کے انعقاد پر زور دیتے ھوئے کہا کہ ہمیں اپنے ادابی اور نامور شاعروں اور دیگر شخصیات اور ان کے خدمات کو یاد رکھتے ھوئے ان کے کارناموں پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیے

تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی میاں عمران الحق نے تقریب کو کامیاب بنانے میں سرگرم عمل مختلف کارکنان گلوکاروں،  ادیبوں اور شاعروں کو تہنیتی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا جبکہ بیاد شاعر شرق ڈاکٹر علامہ اقبال کیک کاٹا گیا۔