الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے آٹھ بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی

پیر 22 اپریل 2019 14:41

الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے آٹھ بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے آٹھ بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔پیر کوالیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے آٹھ بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے منحرف بلدیاتی نمائندے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ بلدیاتی نمائندوں نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی جس پر الیکشن کمیشن نے 29 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔