ثانوی جماعت کے امتحانات میں نقل روکنے میں ناکامی اور معاونت کرنے پر سکھرڈویژن کے 66 اساتذہ معطل

پیر 22 اپریل 2019 17:00

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سکھر تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات میں نقل کا معاملہ ، ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف ویجیلنس ٹیموں کی رپورٹ پر امتحانات میں نقل نہ روکنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ثانوی جماعت کے امتحانات میں نقل روکنے میں ناکامی اور معاونت کرنے پر ڈویژن کے 66 اساتذہ معطل، معطل اساتذہ میں ضلع خیرپور کے 45، ضلع سکھر کے 10 اور ضلع گھوٹکی کے 11 اساتذہ شامل ہیں ، معطل کئے گئے اساتذہ بطور انویجیلیٹر ،ایکسٹرنل اور انٹرنل امتحانی مراکز میں نقل روکنے میں ناکام رہے تھے،انویجیلیٹرز اور ٹیم کے سامنے امیدوار موبائل فون اور حل شدہ گائیڈ سے پیپر کرتے پائے گئے جو اساتذہ کی معطلی کی وجہ بنے،جبکہ کمشنر سکھر کی جانب سے بنائی گئی ٹیم پہلے ہی رپورٹ دے چکی تھی ۔

متعلقہ عنوان :